• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی، پاک ایران سرحد پر پھنسےٹرکوں کے معاملے پر بحث

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کے معاملے کو وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایران کیساتھ تجارت رکنے سے روزانہ 22لاکھ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے جبکہ سمگلنگ بھی بڑھ گئی ،صرف انہیں ٹرکوں کو روکا جاتا ہے جو تفتان میں ڈیوٹی یا ٹیکس کلیئر نہیں ہوتے، چیف کسٹم آپریشن ، قائمہ کمیٹی نے ایران کے ساتھ تجارت اور بارٹر ٹریڈ کے تحت سرحد پر پھنسے 600 ٹرکوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بارٹر ٹریڈ سے متعلق ایف بی آر کے جاری ایس آراو میں ترمیم کی بھی سفارش کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ تجارت رکنے سے روزانہ 22لاکھ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے جبکہ سمگلنگ بھی بڑھ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید