• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پر حملہ کرکے ایک کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال خان کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اسحاق پر الزام تھا کہ اس نے 2022 میں جمرود پولیس پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا جبکہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 8 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پشاور سے مزید