• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ حتمی نہیں، وزارت پیٹرولیم

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت پیٹرولیم حکام نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سید مصطفی شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیرِ غور آیا۔

ارکان کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز کے تحفظات ہیں ان کو بلایا جائے۔ اجلاس میں موجود وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ مصنوعات کی قیمتوں پر بات چیت جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ اگر قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید