• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالکان کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر کوئی ٹاور نصب نہیں کیا جائیگا، اعظم تارڑ

اسلام آباد( جنگ نیوز) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مالکان کی اجازت کے بغیر کسی بھی نجی املاک پر کوئی ٹاور نصب نہیں کیا جائے گا۔اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر سینیٹ میں اٹھائے گئے اعتراضات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل متنازع نہیں ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بل کی چند شقوں پر اعتراضات سامنے آئے ہیں، جن پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بل پر اٹھائے گئے اعتراضات جمہوری عمل کا حصّہ ہیں اور ان تمام تحفظات کو جلد ہی دور کر دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید