• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن کا موقف مانا تو کل حکومت کچھ نہ کرسکے گی، جسٹس مندوخیل

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق مسابقتی کمیشن کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کے خلاف مینوفیکچررز آف وناسپتی ایسوسی ایشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نےریمارکس دیئے کہ اگر مسابقتی کمیشن کا موقف تسلیم کر لیا جائے تو مستقبل میں حکومت بھی کسی معاملے میں موثر کردار ادا نہیں کر سکے گی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایسوسی ایشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی درخواست پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید