• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عوامی سہولت مراکز قائم، چیئرمین ایف بی آر ہر ماہ دورہ کرینگے

اسلام آباد(اے پی پی)کراچی میں عوامی سہولت مراکز قائم ،چیئرمین ایف بی آر ہر ماہ دورہ کرینگے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں باقاعدہ عوامی سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اب ہر ماہ کے دوسرے ہفتے میں صحافیوں کے ہمراہ کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ ٹیکس کے حوالے سے شکایات موقع پر حل کر سکیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہوں نے بجٹ کی منظوری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ سیشن کے دوران دن رات کام کرنے والے افسران اور سٹاف کی خدمات کو سراہا جانا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید