• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی انوائسز کی روک تھام، ودہولڈنگ ٹیکس توسیع، نئے ریوینیو اقدامات منظور

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)قومی اسمبلی نے منگل کو منظور کردہ مالیاتی بل 2026-27 تحت جعلی انوائسز کی روک تھام، ودہولڈنگ ٹیکس توسیع کیلئےنئے ریوینیو اقدامات منظور کرلئے، میگزین/ رسائل /جرائد کو سیلز ٹیکس سے مستثنی کرنے کا فیصلہ کیا ،پی آئی اے کے طیاروں اورلیز پر لئے گئے طیاروں کے درآمد ی پارٹس کو بھی سیلز ٹیکس سے مستثنی کر دیا جبکہ الیکٹرک گاڑیوں، شپنگ اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے سیلز ٹیکس مراعات میں توسیع دیدی ۔سیلز ٹیکس نظام اصلاحات ،فیس لیس ٹیکس انتظامیہ کی تشکیل کیساتھ انتظامی اور اصلاحاتی اقدامات میں ایڈوانس رسید کی تعریف، ٹئیر-1 ریٹیلرز کی تعریف میں ترمیم، ڈیلیوری کے وقت کی وضاحت، اشیاء کی ویلیوایشن آؤٹ سورس کرنے کا اختیار، اسٹیل سیکٹر پر ماہانہ بجلی یونٹس کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی شق، ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی حد میں ردوبدل کا اختیار، ڈیبٹ اور کریڈٹ نوٹس کے الیکٹرانک اجراء کے ذریعے ایڈجسٹمنٹ، فیس لیس آڈٹ و اسیسمنٹ، جعلی اور فلائنگ انوائسز کی روک تھام، مستثنیٰ سپلائیز کے لیے بھی انوائس کے اجراء کی شرط، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے ذریعے آڈٹ، فیس لیس دائرہ اختیار، ڈائریکٹوریٹ جنرل (فیلڈ کمپلائنس) اور نیشنل فیس لیس سینٹر کا قیام، پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم اور ویڈیو اینالیٹکس، ٹیکس اسٹیمپ یا اسٹیکرز کے بغیر اشیاء کی ضبطگی، ضبط شدہ مال کی نیلامی، فیس لیس اپیل کا طریقہ کار، الگورتھمک سیٹلمنٹ میکانزم، آزاد کیس اسکرونٹی کمیٹی اور مرکزی ڈائریکٹری کے قیام سمیت متعدد نئی قانونی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید