• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، غیر ملکی بینک کی برانچ پر 2 کروڑ درہم کا جرمانہ عائد

ابوظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں پر غیر ملکی بینک کی ایک برانچ پر 2 کروڑ درہم کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق بینک کے کمپلائنس افسر پر بھی 3 لاکھ درہم کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔حکام نے بینک کا نام ظاہر نہیں کیا اور کہا ہے کہ یہ کارروائی تفصیلی معائنہ اور تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید