• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی چیٹ بوٹس سیاسی طور پر غیر جانبدار نہیں، تحقیق میں انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) نئی امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس سیاسی طور پر غیر جانبدار نہیں،چیٹ جی پی ٹی جوابات میں بائیں بازو کے مؤقف کا غلبہ، مسک کے گروک سمیت بعض ماڈلزکے بائیں بازو دلائل ، امریکی اخبار کا معروف AI ماڈلز کا تقابلی جائزہ ،سیاسی جھکاؤ پر ماہرین کی تشویش، اے آئی اثرات پر نئی بحث چھڑ گئی۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا کے معروف مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس سیاسی معاملات میں مکمل طور پر غیر جانبدار نہیں ہیں۔ تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے جوابات میں اکثر بائیں بازو یا ترقی پسند مؤقف نمایاں رہا، جبکہ گوگل جیمنی نے بیشتر سوالات پر دونوں جانب کے دلائل پیش کیے۔
اہم خبریں سے مزید