• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو نے ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور سرحدی سہولیات کو بہتر بنانے اور تجارتی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (CAMEA) اور اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار "پاکستان-ایران تعلقات: تجارت اور روابط کے امکانات" سے تہران سے ورچوئلی خطاب کر رہے تھے۔سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی امکانات پر روشنی ڈالی، خصوصاً زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں۔ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مغدم نے تجارت اور رابطے کو اقتصادی ترقی کی کنجی قرار دیتے ہوئے ٹرانزٹ کوریڈورز میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید