• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی بیرونی امداد کہاں خرچ ہوئی، سندھ، بلوچستان کا بتانے سے گریز

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر) سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن کے لیے یہ بات شدید باعث حیرت تھی جب حکام نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلیے بیرونی امداد کی وصولی کی۔

تفصیلات کے حوالے سے واضح نہیں ہے، کمیٹی کے چیئرمین سینٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے وصول ہونیوالی امداد کہاں کہاں خرچ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے لیے یورپی یونین کی امداد کہاں کہاں خرچ ہوئی لیکن بلوچستان حکومت کے نمائندے جواب دینے کےلیے کمیٹی میں موجود نہیں تھے۔

کمیٹی کے 11واں اجلاس کے باوجود صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے نمائندوں نے امداد کی تقسیم سے متعلق نہیں بتایا، کمیٹی نے پنجاب میں ملٹی لیٹرل اور دوطرفہ شراکت داروں کی امداد سے چلنے والے جاری پروجیکٹ کی بریفنگ پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور معاملے کو آئندہ اجلاس تک کےلیےموخر کر دیا،۔

سینٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے متاثرین میں سے بعض کو خیمے اور راشن ملا جبکہ دیگر متاثرین اس سے محروم رہے، انہوں نے اس معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

کمیٹی نے سیکریٹری پلاننگ سندھ کی کمیٹی میں عدم شرکت پر بھی برہمی کا اظہار کیا، قائمہ کمیٹی نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور کو عملدرآمد کے حوالےسے دیگر وزارتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید