• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیکس بار کے انتخابات، خالد اسد گروپ کامیاب

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (الحاق شدہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن) کے سالانہ انتخابات با ر روم ہا ل میں منعقد ہوئے۔ جس میں خالد اسد گروپ اور انصاری گروپ کے درمیان صدر اور نائب صدر کی نشست پر مقابلہ تھا۔پولنگ دو بجے سے پانچ بجے تک ہوئی۔ خالد اسد گروپ کے امیدوار برائے صدر خالد اسد چوہدری نے 136 ووٹ حاصل کیے۔جبکہ انصاری گروپ کے صدر کے امیداوار نیاز احمد خان اور نا ئب صدر نے 98 ووٹ حاصل کیے اس طرح چوہدری خالد اسد بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔ چوہدری خالد اسد گروپ کے نائب صدر کے امیدوار خالد حسین نے 138 ووٹ حاصل کیے اس کے مقابلے میں انصاری گروپ کے امیدوار چوہدری شریف انصاری نے 93 ووٹ حاصل کیے۔
ملتان سے مزید