• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی(عبدالماجد بھٹی)دو میچوں میں ناکامی اور تیسرے میچ سے قبل کپتان جوز بٹلر کے استعفیٰ نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کمر توڑ دی۔جنوبی افریقا نے مضبوط ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے اور با آسانی ہدف عبور کرتے ہوئےآئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا،افغانستان کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ۔ جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی اور اسکور29ویں اوور میں پورا کرلیا۔مشکلات میں گھری ہوئی انگلش ٹیم کو مسلسل ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مارکو جینسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیارسی وان ڈین ڈوسن 87گیندوں پر72رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔انہوں نےتین چھکے اور چھ چوکے مارے۔ہنرک کلاس نےگیارہ چوکوں کی مدد سے56گیندوں پر64رنز بنائے۔دونوں نے تیسرے وکٹ پر127رنز کی شراکت قائم کی۔جنوبی افریقا نے دو میچ جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ کیا۔مسلسل تین ون ڈے سیریز ہارنے والی انگلش ٹیم لگاتار تیسرا میچ ہارنے کے بعدانگلش ٹیم خالی ہاتھ وطن لوٹے گی۔سیمی فائنل میں کب اور کون ،کس سے مقابلہ کرے گا اس کا فیصلہ اتوار کے میچ کے بعد ہوگا۔جنوبی افریقا کی اننگز میں اسٹبس کو صفر پر آرچرڈ نے بولڈ کردیا۔ریان ریکلٹن 25گیندوں پر27 رنز بناکر آرچرڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔جنوبی افریقاکے دو کھلاڑی بیماری کی وجہ سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔ کپتان ٹمبا باووما اور ٹونی ڈیزورزی شامل تھے۔ٹمبا باووما کی جگہ ایڈم مارکم نے کپتانی کی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انگلینڈ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا۔

اسپورٹس سے مزید