کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل کی تیاری کیلئےآسٹریلیا کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ پر دبئی پہنچ گئی۔افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی پاکستان سے روانہ ہوچکی ہیں۔ کراچی میں انگلینڈ کے میچ کے بعد جنوبی افریقاکی ٹیم بھی انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد دبئی روانہ ہو گی۔افغانستان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوا وہ بھی دبئی پہنچ گئی۔ لاہور میں ہونے والا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے ٹیمیں تین مارچ کی صبح پاکستان پہنچیں گی ۔ دوسرے سیمی فائنل کے لئے ٹیمیں چار مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی ۔ لاہور میں دوسرا سیمی فائنل پانچ مارچ کو کھیلا جائے گا۔ گروپ بی کی ٹیموں کو دبئی میں یکساں ٹریننگ کا موقع فراہم کرنے کے لیے ٹریول پلان بنا کرآسٹریلیا کی ٹیم دو مارچ کو آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی جنوبی افریقا کی ٹیم تین مارچ کو آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔