کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کا آخری لیگ میچ اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔تاہم میچ کے نتیجے سے گروپ کی پہلے اور دوسرے نمبر کی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔بھارت نے ہر صورت میں سیمی فائنل دبئی میں ہی کھیلنا ہوگا۔بھارت کی شکست کی صورت میں 9مارچ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔نئے بھارتی نائب کپتان شمبن گل ٹورنامنٹ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، انہوں نے دو میچوں میں 147 رنز بنائے۔بھارت کا ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اچھاریکارڈ ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کھیلے گئے 118 میچوں میں سے 60 جیتے ہیں۔