کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اتوار کوبھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ گروپ کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ کریگا ۔ بھارتی ٹیم نے جمعرات کو دبئی میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا جس سے ان کی فٹنس کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے صرف ہلکی دوڑ اور شیڈو بیٹنگ کی۔پاکستان کے خلاف میچ میں انہیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی لیکن میچ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں ۔