• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کا پاکستان ٹیم ’’کپتانی‘‘ اور ’’جھگڑے‘‘ پر دیا گیا پرانا انٹرویو وائرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کا چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ’’کپتانی‘‘ اور ’’جھگڑے‘‘ پر دیا گیا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے اوپنر امام الحق سے سوال کیا کہ ٹیم کا کپتان کون ہے؟ جس پر امام الحق ہنس پڑے، انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑا چل رہا ہے، سب ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔ بعدازاں امام الحق نے بطور لیڈر محمد رضوان کا انتخاب کیا، انکا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کیلئے ہوٹلز کا انتظام کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو نماز کیلئے جمع کرتے ہیں، اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل محمد رضوان اور ہیڈکوچ عاقب جاوید کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں تھا۔

اسپورٹس سے مزید