کراچی (این این آئی) مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور ساحر سے تفتیش کے دوران منشیات کی لین دین میں شاہ زین مری کا نام بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے منشیات برآمدگی کی تفتیش جاری ہے۔حکام نے مصطفی عامر اغوا اور قتل کیس میں زیر حراست معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن اور شاہ زین ماری کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ملزم ارمغان اور ساحر حسن سے تفتیش میں شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آیا ،شاہ زین مری ملزمان سے منشیات کی خریداری میں ملوث ہے تاہم سی آئی اے ٹیم معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔