کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے دفتری اوقات جاری کر دیئے ہیں ،اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک اس پر عمل کریں گے۔دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 09:00 بجے تا دو پہر 3:00 بجے تک کسی وقفے کے بغیر ہونگے جبکہ جمعہ کو صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:30 بجے کسی وقفے کے بغیر ہوں گے۔