ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ایم ڈی اے ملازم کو تشدد کانشانہ بنانے کے الزام میں پی ایچ اے ملازم سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ممتاز آباد پولیس کو محمد یوسف نے بتایا کہ ایم ڈی اے دفتر فاطمہ ٹائون میں سپروائزر ڈیوٹی کرتا ہوں، میرے سٹاف کے ساتھی رانا مقصود جس کا بڑا بھائی رانا محمود پی اے ایچ اے میں سرکاری ملازم دھمکی دیتا کہ میرے بھائی کی غیر حاضری کو رجسٹرڈ میں حاضری میں تبدیل کردیا کروں ،انکار پر 26فروری کو دفتر میں رانا مقصود ،رانا محمود اور محبوب کے ہمراہ آئے، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر وار کرکے بے ہوش کردیا جب کہ ملزمان نے جیب میں موجود قیمتی موبائل توڑ دیا نقدی 7ہزار لے گئے ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔