لاہور (نیوزرپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انویسٹمنٹ کے نام پر مالی فراڈ کے شکار اور ہائوسنگ سیکٹر کے سینکڑوں متاثر ین ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور محمد احترام ڈار نے کے روبرو پیش ہوئے۔ پونزی سکیموں اورہاوسنگ سکیموں کے متاثرین نے درخواستیں دیں،ڈی جی نیب لاہور نے یونیک سولر سکینڈل متاثرین کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے۔