• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بورڈ، فوت شدگان، معذور اور ریٹائرڈ اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں

لاہور(رب نواز خان)تعلیمی بورڈ لاہور کے شعبہ امتحانات نے فوت شدگان، غیر ملکی دوروں پر گئے ،ریٹائرڈ، معذور، مریض اور ریٹائرڈ اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگا دیں۔ حکام بالا نے کنٹرولر امتحانات سے امتحانی ڈیوٹیاں تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ادائیگی عمرہ کی تعطیل پر گئے ہوئے اساتذہ، کینسر ، گردے کے آپریشن کے لیے رخصت، دل کے امراض سمیت صحت کے دیگر پیچیدہ نوعیت کے امراض سے دوچار اساتذہ کی میٹرک کے امتحانات میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ جبکہ سکول سے تبدیل ہو جانے ، معذور اساتذہ کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں ، سی ای او ایجوکیشن نے کنٹرلرامتحانات لاہور بورڈ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس می ڈیوٹیوں کے حوالے سے اسا تذہ کے عذر پیش کیے گیے ہیں۔
لاہور سے مزید