لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے رمضان المبارک میں نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔جمعہ کے روز پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔