لاہور ( جنرل رپورٹر ) کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے والی ر ٹرینیں ایک سے پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ شاہ حسین میں مسافرو ں کی تعداد کم ہونے پر اسے منسوخ کر دیا گیا اور اسے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں روانہ کیا گیا دیگر ٹرینوں میں میں قراقرم ، شالیمار ، تیز گام ، کراچی ، گرین لائن ، خیبر میل اور کوئٹہ سے آنےو الی جعفر شامل ہیں جو اپنے مقررہ وقت سے ایک سے 5 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اسی طرح لاہور کراچی جانے والیقراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے لاہور سے روانہ ہوئی ،شاہ حسین مسافروں کو قراقرم میں اکاموڈیٹ کر کے روانہ کیا گیا ،پاکستان دوپہر 1 بجکر 30 منٹ کی بجائے سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی ۔