لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے فرنٹ سائیڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کا عمل جاری ہے۔کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ پر آئندہ چند روز میں ٹف ٹائلز مکمل کر لی جائینگی۔