• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پرائمری ہیلتھ نے خریداری میں 28 کروڑ کاٹیکس نہ کاٹا

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے مختلف اشیاء کی خریداری کے دوران 28کروڑ سے زائد کی ٹیکس کٹوتی نہ کر کے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا ان بات کا انکشاف ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔ جنرل سیلزٹیکس، پنجاب سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی کی مد میں کی جانی تھی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2022-23 میں 27 کروڑ، سال 2021-22 میں 10 کروڑ، سال 2020-21 میں 30 کروڑ سال 2019-20 میں 18 لاکھ ، اورمالی سال 2018-19 میں 8کروڑ78 لاکھ روپے کی ٹیکس کٹوتی نہیں کی گئی ۔
لاہور سے مزید