• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے 71 ہزار اُمیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ،کامرس رپورٹر)ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی، 423 آسامیوں کے لیے 71 ہزار امیدواروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے کنٹرولر امتحانات و فوکل پرسن برائے پی ایس ڈی پی پروجیکٹس، ندیم سجاد کیانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی، او ایم آر سسٹمز اور شفاف پالیسیوں کے تحت بھرتی کے اس عمل کو مکمل کر ینگے ،وزارت قومی صحت(این ایچ ایس آر سی) نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کی شفافیت اور میرٹ پر بھرتی کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اکیڈمی کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید 10 مختلف صحت عامہ کے منصوبوں کے لیے پی پی ایس ایک تا 22 تک 423 آسامیوں پر بھرتی کا ٹاسک تفویض کر دیا گیا ہے، ندیم سجاد کیانی نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں ایچ ایس اے جدید ٹیکنالوجی، او ایم آر سسٹمز اور شفاف پالیسیوں کے تحت بھرتی کے اس عمل کو مکمل کرے گی ،تمام ٹیسٹ کے مراحل کو عالمی معیارات کے مطابق انجام دیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید