کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی نے اپنی ملکیت کراچی میں واقع ایئرپورٹ ان ہوٹل کے بہتری کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ہوٹل پرانے کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ہے اور برسوں سے نقصان میں چل رہا ہے۔ مذکورہ ہوٹل میں کثیر تعداد میں کمرے اور تمام سہولیات موجود ہیں اب پی ائی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے ایئرپورٹ ہوٹل اسکائی رومز لمٹیڈ کے لیے تجربہ کار اور بھاری تنخواہ اور مراعات پر جنرل مینیجر کی خدمات تین برس کے لیے حاصل کا فیصلہ کیا ہے جو کہ قابل تجدید ہوگا۔