• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

کراچی (آئی این پی )ہانگ کانگ کی معروف کمپنی سی کے ہیچیسن نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے بندرگاہی آپریشنز اور لاجسٹک کنیکٹیوٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔کمپنی کی ذیلی شاخ ہیچیسن پورٹس کراچی کے گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی خودکاری پر توجہ مرکوز کریگی، جس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بندرگاہی نظام کو مزید موثر بنایا جائیگا۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں اگلے 25 سالوں میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں سڑکوں اور پارکنگ کی سہولتوں کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ہیچیسن پورٹس اب تک 25سالوں میں حکومت پاکستان کو 225ارب روپے فراہم کر چکا ہے اور نئی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید