• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسی کے سبب ایران سے بارٹر ٹریڈ بند ہوچکی، حاجی فوجان

کوئٹہ(نیوز ایجنسی )پاکستان ایران سرحد پر بارٹر ٹریڈ کے معاملہ پر چیئرمین ڈرائی فروٹ درآمد و برآمد ایسوسی ایشن حاجی فوجان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے سبب ایران سے بارٹر ٹریڈ ( مال کے بدلے مال )کی تجارت بند ہوچکی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تفتان بارڈر پر 600 سے زیادہ ٹرک 2 مہینے سے رکے ہوئے ہیں۔ حاجی فوجان نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے سبب ایران سے مال کے بدلے مال کی تجارت بند ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کہتا ہے یہ معاملہ وزارت تجارت کا ہے، بارڈر پر تجارت بند ہونے کی وجہ سے سمگلنگ بڑھ گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید