• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں سے ایک جھلسی ہوئی سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے ایک جھلسی ہوئی سمیت3 افراد کی لاشیں ملی ،لاشیں کورنگی صنعتی علاقہ، شیرشاہ اور کھاردر تھانہ کی حدود سے ملی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی علاقہ تھانہ کی حدود کورنگی بلال چورنگی مین اسٹاپ کے قریب روڈ کنارے سے موٹر سائیکل سوار 33سالہ عرفان احمد ولد محمد حسن کی لاش ملی،جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔شیر شاہ تھانہ کی حدود میرا ناکہ پل رینجر چوکی لیاری ایکسپریس وے پل کے نیچے سے31سالہ سید جمیل شاہ ولد سید نور شاہ کی جھلسی ہوئی لاش ملی ،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید