• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی پمپنگ اسٹیشن کے اطراف رہائشی علاقوں میں بے تحاشا بجلی چوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی پمپنگ اسٹیشن کےا طراف رہائشی علاقوں میں بے تحاشا بجلی چوری نے عام شہریوں کے لئے پانی کا حصول ناممکن بنا دیا24میںسے14گھنٹے کی لوڈشینگ سے پمپنگ اسٹیشن بند رہتا ہےکے الیکٹرک پمپنگ اسٹیشن اور فیوچر ہائیڈرنٹ کو لوڈشیڈنگ فری کرنا چاہتا ہے لیکن علاقہ مکینوں کے احتجاج اور پتھراو سے کے الیکٹرک کی گاڑیاں اور عملہ کوئی کارروائی کئے بغیر لوٹ جاتا ہے واضح رہےلانڈھی پمپنگ اسٹیشن سے لانڈھی کے علاوہ کورنگی اور اس سے متصل آبادیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ اسی مقام پر واقع فیوچر ہائیڈرنٹ سے ٹینکروں کے ذریعےڈی ایچ اے، قیوم آباد،اختر کالونی اور دیگر آبادیوں کو کو پانی کی سپلائی ممکن بنائی جاتی ہے لیکن گزشتہ دس دن سےلوڈشیڈنگ بہت زیادہ بڑھ جانے سےپمپنگ اسٹیشن اور ہائیڈرنٹ سے جن علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا تھا وہ لوگ شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں ان کا کہنا ہےمفت کی بجلی استعمال کرنے والوں کی سزا ان کو نہ دی جائےایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کے الیکٹرک پمپنگ اسٹیشن کو الگ سے کنکشن دینا چاہ رہی ہے اس کے لئے اس نے دو تین بار کوشش بھی کی ہےتا کہ پمپنگ اسٹیشن سے چوبیس گھنٹے پانی کی سپلائی جاری رہ سکے لیکن بجلی چوری میں ملوث بعض علاقہ مکین ایسا نہیں ہونے دے رہےجس کا خمیازہ دیگر شہری بگھت رہے ہیں انہوں بتایا کہ ہائیڈرنٹ نے جنریٹر کا بدوبست کیا ہوا ہےلیکن ٹینکر جیسے ہی پانی لے کرنکلتے ہیں کچھ دور جا کر لڑکے ان کے والو کھول کر پانی ضائع کر دیتے ہیں اور وہ لوگوں تک نہیں پہنچ پاتا۔
ملک بھر سے سے مزید