• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کو اپنے بھاؤ کا معلوم ہو جانا چاہئے، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو پہلے اپنے بھاؤ کا معلوم ہو جانا چاہئے کیونکہ ایم کیو ایم پی ایس پی مافیا کے قبضے میں ہیں، تجاوزات غیر قانونی اور غلط ہوتی ہیں، روزگار لوگوں کو ملنا چاہئے اور حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن اس کی آڑ میں تجاوزات قائم کرنا کسی صورت درست نہیں ، پیپلزپارٹی نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا، فیس کو چیلنج کرنے والے عدالت گئے تھے لیکن ان کے فیصلوں کو رد کیا گیا، طالب علموں سے یہی کہوں گا تعلیم پر فوکس کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلک کے تحت گزری میں اکبری فٹبال گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب و میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، تقریب میں رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی، نجمی عالم، جاوید ناگوری، پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک عائشہ حمید اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ یہ فٹبال گراؤنڈ بہت بری حالت میں تھا ہم نے اس کو بین الاقوامی طرز کا بنایا ہے، رمضانوں میں یہاں ٹورنامنٹ کروانے کا بھی کہا ہے، سعید غنی نے مزید کہا کہ تھریڈ کسی کو بھی مل سکتی ہے، قانونی طور پر جو سیکورٹی فراہم کی جائے گی کرینگے، ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی پر الزامات اور تنقید کے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کنوینر بے بس ہیں ان کی صورتحال خستہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید