کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن نے ملازمین کو فروری کے مہینے میں 40 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کردیں، ڈی ایم ڈی فنانس سید افتخار علی شاہ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں ملازمین کو فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ (فیفو) کے تحت اور ایمپلائز کی مد میں 40کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جن میں پنشن اور گریجویٹی سمیت میڈیکل پرمیشن کیس سپلیمنٹری بلز میڈیکل ہسپتال / انسٹیٹیوٹ شامل ہے۔