• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، اپارٹمنٹ کی چھت سے گرکر نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں اپارٹمنٹ کی چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز 5فلوریڈا ہوم اپارٹمنٹ کی چھت سےہفتہ کو25سالہ ساجد ولد سومو حسین اچانک گر گیا، جس سے اس کے سر پرشدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے،تاہم پولیس واقعے کی تمام پہلوئوں سے تفتیش کررہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید