پشاور(جنگ نیوز) دی ری نائسنز سکول سسٹم میں سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں تیس سے زائد کھیلوں کو شامل کیا گیا تھا ۔اس موقع پر طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر بچوں کے والدین بھی موجود تھے ۔سپورٹس گالا میں سابق نیشنل فٹ بالر اور سابق فاٹا اولمپکس کے صدر شاہد خان شنواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔پرنسپل ظل فاطمہ سمیت اساتذہ بھی شریک تھیں۔بچوں کے والدین کے مابین بھی مقابلے کرائے گئے۔مہمانوں اور والدین نے سپورٹس گالا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جانا چاہئے ۔