• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ملکہ کوہسار مری میں برفباری کی وجہ سیاحوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے رات 10بجے وفاقی دارالحکومت کے ڈی ایس پی ٹریفک نور جمال نے اپنے ایک خصوصی نشریاتی پیغام میں میڈیا سے گذارش کی کہ وہ اپنے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان بھر سے برفباری کا نظارہ کرنے کے لیے آنے والوں کو آگاہ کریں کہ پارکنگ کی جگہ دستیاب نہیں اس لیے شہری مری کا رُخ نہ کریں برفباری ختم کا انتظار کریں 17 میل پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاہم مری کے رہائشی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید