کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اقبال مارکیٹ پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق25 جنوری کو شاہ ولی اللہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر بذریعہ پرچی بھتے کا مطالبہ کیا اور دوبارہ بذریعہ فون کال کہا کہ 5لاکھ کی رقم کا بندوبست کرو ورنہ تمہیں اور بیٹے کو جان سے ماردیا جائے گا،پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پرمتاثرہ شہری کے بھتیجے سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں احمد رضا ولد ابو صالح، جاوید ولد عبدالقیوم، شہروز ولد بابو علی اور عرفان ولد اصغر امام شامل ہیں،گرفتار ملزم جاوید سے متاثرہ شہری کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ملزم احمد رضا متاثرہ شہری کا بھتیجا اور تمام تر واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔