کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نےسندھ یونیورسٹی جامشورو میں شاگرد اتحاد کی ریلی پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور لاٹھی چارج کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شاگردوں پر تشدد بدترین آمریت ہے، وزیراعلیٰ سندھ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد پر اتر آئے ہیں،ہم حکومت کے اس رویے کو برداشت نہیں کریں گے۔