• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروسیف اور پاکستان بزنس فورم کا ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے اشتراک

کراچی( پ ر)پاکستان میں ہیلتھ، سیفٹی اورماحولیات کے حوالے سے تربیت، مشاورت اور کمپلائنس کی سہولتیں فراہم کرنے والی معروف کمپنی، گروسیف نے ملک کی چھوٹی او درمیانے درجے کی انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کو تقویت فراہم کرنے کے لیے پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر) سے اشتراک کرلیا ہے،دونوں اداوں نے اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان بزنس فورم، کراچی چیپٹر کے دفتر میں ایک مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس سے ان کے درمیان ایس ایم ایز کے شعبے کے فروغ کے لیے اسٹریجک تعاون کا آغاز ہوگیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید