کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے فاطمتہ الزہرہ کے یوم وصال کے موقع پر کہا ہے کہ رسول اکرمؐ نے فاطمہ زہراؑ کو سیدۃ نساء العالمین کے طور پر متعارف کیا ، حضرت فاطمہؑ اسلام کی وہ واحد خاتون ہیں جو نجران کے عیسائیوں سے مباہلہ میں پیغمبر اکرمؐ کے ہمراہ تھیں ، امت کی بٹیوں کو سیرت فاطمتہ الزہرا کا مطالعہ کرنا چاہیے۔