کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس نزد دلدار گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی ، پولیس اور ریسکیو رضاکار وں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 35 سے 37 برس جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے ، متوفی کے گلے میں پھندا لگنے کے نشانات بھی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، بظاہر مقتول کے جسم پر کسی گولی کا نشان نظر نہیں آیا ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کر دیا ، سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود خدا کی بستی احسن بروہی گوٹھ میں واقع گھر سے 24 سالہ کمال خان ولد خان ولی کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کی ہے،متوفی کے بھائی کے مطابق متوفی ذہنی طور پر معذور ،واقعہ کے وقت وہ گھر میں اکیلا ، آبائی تعلق کے پی کے کے علاقے دیر سے تھا۔