• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں کراچی میں کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے کچھ مقامات پر سحری تو کچھ مقامات پر افطاری میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، غریب ومتوسط آبادی پر مشتمل ملیر،لانڈھی،کورنگی، سرجانی،نارتھ کراچی،گولیمارو دیگر علاقے شامل ہیں اور بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید