• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا اتحاد کی ریلی پر پولیس تشدد سے پیپلز پارٹی کی آمریت سامنے آگئی، حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ نے جامشورو سندھ یونیورسٹی میں طلباء اتحاد کی ریلی پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن طلباء پر طاقت کے استعمال سے پیپلزپارٹی کی آمریت سامنے آگئی ہے، سندھ حکومت کی فسطائیت نے واضح کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہی سندھ کے پانی کا سودہ کیا اور اقتدار کے لالچ میں سندھ کے وسائل بیچ دیئے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید