• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا گوجرانوالہ ریجن میں کرائم کنٹرول پر اظہار اطمینان

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اینٹی کرائم جائزہ اجلاس ہوا۔ آئی جی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تھانوں، پولیس دفاتر اور حساس عمارات کی سکیورٹی بڑھا دیں۔ آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری، ریکوری شرح کے حوالے سے گوجرانوالہ ریجن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ناروال ملک نوید کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز وزیر اعلی آفس سے موصولہ شکایات پر سائلین سے خود رابطہ کرکے ازالہ کریں ۔ مزید برآں شہید کانسٹیبل محمد بلال کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید