• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان سے معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز حالیہ دورہءِ آذربائیجان پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ، انہوں نے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی، انہوں نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کیلئے تیاری یقینی بنائے گی، وزیرِ اعظم نے آذری صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے، آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک، جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید