کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی متعدد اہم سڑکیں ان دنوں اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں۔ اہم شاہراہوں پر افطار کے بعد مکمل اندھیرا چھایا ہوا ہوتا ہے، اسٹر یٹ لائٹس مکمل طور پر بند ہوتی ہے جسکی وجہ سے شہری کو خوف کا میں مبتلا رہتے ہیں، جبکہ سیکورٹی اہلکار بھی سڑکوں سے غائب ہوتے ہیں، سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں نمایاںاضافہ ہوا گیا ہے۔ منگل کو سہراب گوٹھ سے آئی آئی چندریگر روڈ تک پورا شہر اندھیرے میں ڈوبا دکھائی دے رہا تھا۔ کے ایم سی فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہے۔ اسڑیٹ لائٹس کو روشن رکھنا کے ایم سی اور ٹاونز کی ذمہ داری ہے ۔