• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور نے ماورا حسین کو میسیج کر کے کیا کہا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ جب ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ نشر ہوئی تو مجھے بھارتی اداکارہ نیتو کپور کی جانب سے میسیج موصول ہوا۔

ماورا حسین نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال پوچھا گیا کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہیں تو ایسے کونسے پاکستانی ڈرامے ہیں جو آپ چاہیں گی کہ بھارتی عوام لازمی  دیکھیں؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک تو میرا اپنا پروجیکٹ ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ ہے جس پر مجھے بھارت سے  بہت اچھا ردِعمل ملا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ نشر ہوئی تو بھارت سے مجھے منیش ملہوترا نے میسج کر کے بتایا کہ ان کی والدہ یہ ڈرامہ دیکھ رہی ہیں اور اُنہیں بہت پسند آیا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ نیتو کپور نے بھی مجھے میسیج کر کے بتایا کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ بہت اچھا لگا، جب یہ ڈرامہ نشر ہوا تو بھارت سے مجھے میرے بہت سارے دوستوں نے میسیج کیے، اس لیے میں چاہوں گی کہ جنہوں نے یہ ڈرامہ سیریل نہیں دیکھی وہ ضرور اسے دیکھیں۔

ماورا حسین نے یہ بھی کہا کہ ’ثبات‘ کے علاوہ میں چاہوں گی کہ میرا پسندیدہ ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ ہے جو پہلے ہی بھارت میں بہت مقبول ہے،  میں چاہوں گی کہ اگر کوئی ایسا ہے جس نے یہ ڈرامہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے تو وہ ضرور دیکھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید