• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہاؤس آف کامنز کی افطار، وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی شرکت


برطانوی شاہی محل میں پہلی بار افطار کے انعقاد کے بعد اب برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی جانب سے منعقد ہونے والے افطار ڈنر میں بھی تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا گیا۔

گزشتہ روز برطانوی ہاؤس آف کامنز کی جانب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی تاریخ میں پہلی بار موجودہ وزیرِ اعظم کئیر اسٹارمر نے بھی شرکت کی۔

اس کے ساتھ ہی افطار ڈنر میں برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کمیونٹی لیڈرز، مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور برطانوی مسلم کمیونٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی موجودگی میں اذان اور تلاوتِ کلام پاک کی گئی۔

تلاوتِ کلام پاک سے قبل مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم نے رمضان کی اہمیت اجاگر کی اور غزہ جنگ کے دوران مسلم کمیونٹی کی مشکل صورتِ حال پر بھی روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ غزہ میں ضرورت مندوں کو امداد پہنچے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید