• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗفائرنگ واقعات میں تین افراد کوقتل کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر ) تھانہ بڈھ بیراور رحمان بابا کی حدود میں تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ناصر خان ولد الف خان سکنہ بازید خیل نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روزافطاری کے بعد سلطان نامی شخص نے اس کے 25سالہ بیٹے صفدر خان کو فون کرکے باہر بلایا اور قبرستان لے گیا جہاں ثمین جان ولد محمد شاہ ٗعثمان اور لقمان پسران الیاس اورامین ولد ایوب نے اس کے بیٹے کو حسن ولد شمشاد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے مدعی کے مطابق اس کے رشتہ داروں اور ملزمان کے مابین دشمنی چلی آرہی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ادھر تھانہ رحمان بابا کی حدود دیر کالونی میں چالیس سالہ چمن گل ولد حانی خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بھائی بشیر کی رپورٹ پر اسرار ولد نیاز محمد اوراس کے بیٹے ابرار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وجہ عداوت زبانی تکرار بتائی جارہی ہے ۔
پشاور سے مزید